اشتہار

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اورنگزیب کی سنگل بینچ کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کیلئےمقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نےکازلسٹ جاری کر دی جس کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کی اپیلیں بھی پہلے ہی کل سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ شہزاد اورنگزیب کی دائر 2 پٹیشنز میں علی نواز اعوان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کیلئے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے یونین کونسلز میں اضافے یاکمی کا اختیاروفاقی حکومت کاہے، الیکشن کمیشن کو 125 یوسیز میں حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کا حکم دیا جائے۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹیں شفاف بنانے کا بھی کہا جائے، انتخابات کےشفاف انعقادکی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں