اسلام آباد سے شارجہ جانے والی نجی ایئرلائن کےطیارے میں فنی خرابی پر پرواز کو واپس اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیداہوئی جس پر طیارے کے کپتان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کےکنٹرول ٹاور سےرابطہ کیا۔
کپتان نے واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت مانگی اور فیول کو فضا میں تحلیل کرنے کے بعد طیارے کو واپس اتار لیا۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی تھی جس کی وجہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے.
ائیر بلو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیر بس 321کے ہائیڈ رولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی، فنی خرابی دور کرنے کے بعد طیارے کو شارجہ کے لیے روانہ کردیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے آنے والے مسافر کو ایمیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔
مسافر مختار احمد کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا اور سیالکوٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کیا۔