منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کرانے کے بعد واپس باہر آگئی ہے تاہم بھاری نفری زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں عدالتی وارنٹ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر موصول کرانے کے بعد باہر آگئی ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری اب بھی زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں زمان پارک لاہور پہنچ تھی۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچنے پر کارکن سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور پولیس کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈنڈا بردار کارکن یہ کہتے رہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور کسی کو یہ ریڈ لائن کراس کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر بھی زمان پارک پہنچے جب کہ دیگر کارکنوں نے بھی وہاں کا رخ کیا۔

 

کارکنوں کا ردعمل دیکھتے ہوئے ایس آئی ندیم نے کہا کہ وہ عمران خان کی گرفتاری نہیں بلکہ عدالتی وارنٹ موصول کرانے آئے ہیں تاہم اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایس آئی کے اس موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمران خان کی گرفتاری کیلیے ٹیم لاہور پہنچی ہے اور لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے پولیس کو اندر جانے سے روک دیا

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کریگی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اس لیے جو بھی عدالتی احکامات میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں