ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسلام آباد کے نئے آئی جی کی تعیناتی کھٹائی میں پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے علی ناصررضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔ صوبائی حکومت نےعلی ناصررضوی کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

علی ناصرڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےآئی جی کےچارج  نہ لینے کے باعث آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے۔ سینئر ڈی آئی جیز میں سے کسی ایک افسر کو عارضی چارج دیے جانے کا امکان ہے۔

جونیئر افسر کی بطور آئی جی تعیناتی پر اسلام آباد کے 3 سینئر ڈی آئی جی چھٹی پر چلےگئے۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان نے جاتے جاتے 14انسپکڑز کو ترقی دے دی ، انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز محمد شریف، اسد اللہ منگی شامل احمد کمال ملک دلاور خان، زوالفقار علی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

جونیئر افسر کی بطور انسپکٹر جنرل تعیناتی پر سینئر ڈی آئی جیز نے چھٹی لے لی ہے۔ ڈی آئی جی اویس ملک، حسن رضا اور شعیب جانباز نے حکومت سےچھٹی لےلی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں