تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسلام آباد پولیس مسلسل دوسری مرتبہ بنی گالہ پہنچ گئی

اسلام آباد پولیس مسلسل دوسری مرتبہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئی۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ بنی گالہ کی حفاظت پر مامور گارڈز اور عملے کو ہراساں کیا گیا، عمران خان 8 ماہ سے لاہور میں زمان پارک میں مقیم ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پولیس کا بنی گالہ آمد کا مقصد خوف و ہراس پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں، بغیر وارنٹس کے آنے اور عملے کو ہراساں کرنے کا عمل بند ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس تہذیب اور قانون کے احترام کا مظاہرہ کرے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بے بنیاد مقدمات کے باوجود مکمل معاونت کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس خالی رہائش گاہ کا طواف کرنے سے گریز کرے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عملے کو ہراساں کرنا ترک نہ کیا گیا تو آئی جی اسلام آباد کے خلاف عدالت جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -