وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے لیے نئی سہولت پیش کر دی۔
پولیس انوسٹی گیشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سےآراستہ کرتے ہوئے خودکار نظام کےتحت ایف آئی آرایس ایم ایس الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست دہندہ کومقدمہ درج کرکےایس ایم ایس الرٹ سےآگاہ کیاجائے، ایس ایم ایس سےتفتیشی افسراورمقدمہ نمبرکاپیغام موصول ہوگا۔
آئی جی نے بتایا کہ ایس ایم ایس الرٹ سےشہریوں کومقدمات کی پیشرفت سےآگاہ کرناہے۔
وزیراعظم پاکستان کے ویژن "ڈیجیٹل پاکستان" کے عین مطابق اسلام آباد پولیس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جدت کی طرف گامزن ہے۔#IslamabadPolice #DigitalPakistan@PakPMO @DigitalPak_GoP@NationalITBoard @MoIB_Official @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/tHqX1JzdCX
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 1, 2021
اسلام آباد پولیس نے ای ڈرائیورنگ لائسنس سمیت ای چلان کا نظام بھی جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا صورتحال میں ڈرائیوننگ لائسنس کے لیے آن لائن اپوائنٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔