اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسکول کے متعدد بچے بیہوش ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے اسکول میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے متعدد بچے بیہوش ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے اسکول میں ہیٹ ویو سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی، گرمی کی شدت میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کھلے ہیں۔

پنجاب اور دیگر صوبوں میں چھٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کرچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات میں درجہ حرارت 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم،ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں