تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسلام آباد/کراچی میں دھرنا چوتھے روز میں داخل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےاسلام آباد کے ریڈ زون میں مظاہرین کا دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا، غیرمسلح اہلکارمظاہرین کے خلاف کاروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین سے مذاکرات غیرنتیجہ رہنے پروزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری کیبنٹ ڈویژن گیٹ پرپہنچ چکی ہے۔ رینجرزنے بھی ریڈ زون کو حصارمیں لے کرپکڑدھکڑشروع کردی ہے۔

ریڈ زون میں داخل ہونے والے سنی تحریک کےسربراہ ثروت اعجازقادری، خادم حسین، افضل قادری اورڈاکٹر اشرف کے خلاف کارِسرکارمیں مداخلت کا پرچہ بھی کٹ چکا ہے۔

چوہدری نثارنے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نےتحریری ضمانت دی تھی کہ چہلم کی دعا کےبعد منتشرہوجائیں گے تاہم انہوں نے وعدہ خلافی کی اورہزاروں افراد کے ہمراہ ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے۔

چوہدری نثارنے اعلان کیاتھا کہ آج میڈیا کی موجودگی میں ریڈزون کو مظاہرین سے خالی کروائیں گے۔

گزشتہ رات پولیس اور رینجرزنے راولپنڈی اوراسلام آباد سئ دھرنے میں شریک دوسو چالیس سےزائد افراد کو حراست میں لے کر اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں دھرنا

دوسری جانب کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پربھی اسلام آباد کے مظاہرین کی حمایت میں دھرنا چارروز سے جاری ہے، دھرنے میں موجود مشتعل افراد نے گزشتہ رات اے آروائی نیوزکی ٹیم پرحملہ کردیا، حملے میں کیمرہ مین پرتشدد کیاگیا اورکیمرہ بھی چھیننےکی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قیوم سومرونے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے اسلام آباد میں مظالبات کی منظوری تک نمائش سے اٹھنے سے انکارکردیا، مذاکرات سے واپسی کے موقع پرنامعلوم افراد نے قیوم سومروکی گاڑی پرپتھراو بھی کیا۔

ٹریفک جام

نمائش چورنگی پردھرنے کے سبب گزشتہ چارروز سے شہرمیں ٹریفک کے سنگین مسائل جنم لے چکے ہیں اور ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ٹاور جانے والے دیگر راستوں پرشدید دباوٗ ہے جس کے سبب عوام کو اسکول ، کالج اور دفاتر تک پہنچنے میں شدید مشکلات کاسامنا درپیش ہے۔

Comments

- Advertisement -