اشتہار

اسلام آباد خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹین میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کےتحت درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی میں سوار لمبے بالوں والے شخص کو مشکوک جان کر تلاشی شروع کی، مشکوک شخص گاڑی میں پچھلی سیٹ پرسوارتھا جو کہ حلیےسے افغان باشندہ لگتا تھا۔

- Advertisement -

مقدمہ متن کے مطابق تلاشی کے دوران مشکوک شخص نےخود کو دھماکےسے اڑایا، دھماکے کےنتیجےمیں کانسٹیبل عدیل زخموں کی تاب نہ لا کرشہیدہوا۔

خود کش دھماکے کے بعد جڑواں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہریوں کو دوران سفر لازمی شناختی کارڈ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اگلے 48 گھنٹے کیلیے سکیورٹی ہائی الرٹ

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اور دیگر ادارے کوشاں ہیں، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ون فائیو پر دیں۔

واضح رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خود کش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں