تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اعظم خان نے منہ کیوں چھپایا؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے منہ چھپانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر شکست دی تو یہ مقابلہ سنسنی خیز لمحات کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے ایک یادگار بن گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کی ابتدا میں بیٹنگ سست پڑنے کے بعد کرکٹ فینز کے ٹوٹل کے بہت محدود ہونے کا خدشے کو بعد میں بلے بازوں نے اسے غلط ثابت کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 192 رنز کا ہدف دے ڈالا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم سمیت ابتدائی بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے نے امید پیدا کر دی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ یہ میچ بآسانی جیت جائے گا البتہ اوپنر شرجیل خان بعد میں قاسم اکرم اور عماد وسیم کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ ایک مرتبہ پھر کنگز کے حق میں پلٹ ڈالا۔

کراچی کنگز کی اننگز نے پندرہواں اوور عبور کیا تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ٹیم اس مرتبہ جیت سے کم پر تیار نہیں۔

آخری چند اوورز میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے اسکور تیزی سے آگے بڑھایا تو بیسویں اوور میں ٹیم کو جیت کے لیے صرف 8 رنز درکار تھے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز بننے کی رفتار دیکھ کر بہت سوں کو یقین ہونے لگا کہ کراچی کنگز کو ٹورنامنٹ میں پہلی جیت ملنے والی ہے مگر پھر وقاص مقصود کی بولنگ نے میچ کا اختتام بدل ڈالا۔

میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر گئے تو دیکھنے والوں نے اسے یونائیٹڈ کے لیے ایک منفی معاملے کے طور پر دیکھا۔

ریگولر بولر کی عدم دستیابی کے بعد آصف علی نے ایک اوور کرایا اور دو وکٹیں لے اڑے، بلے بازی کے لیے مشہور کھلاڑی کی جانب سے ایک اوور میں دو وکٹیں لینا بہت سے افراد کے لیے خوش کن رہا تو وکٹوں کے پیچھے موجود یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان کے تاثرات بھی شائقین سے چھپے نہ رہ سکے۔

سوشل ٹائم لائنز پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں اعظم خان وکٹ کے عقب سے نکل کر سائیڈ پر ہوتے ہیں اور سر پر لگا ہیلمٹ اتار کر حیرت کے مارے اپنا منہ چھپاتے صاف دکھائی دیے۔

اس عمل کو دیکھنے والے بہت سے صارفین نے لکھا کہ ’اعظم خان کو یقین نہیں آ رہا کہ آصف علی نے ایک اوور میں دو وکٹیں لے لی ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -