پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

صاحبزادہ فرحان پی ایس ایل کی کس ٹیم میں شامل ہوگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈومیسٹک کے ٹاپ فارمر صاحبزادہ فرحان کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کے بعد انہیں پی ایس ایل 10 کے لیے سپلیمنٹری پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان جنوری میں پی ایس ایل 2025 کے پلیئر ڈرافٹ میں فروخت نہیں ہوئے تھے بالآخر یونائیٹڈ نے انہیں منتخب کرلیا، انہوں نے یونائیٹڈ سے 2018 میں تیسرا ایڈیشن کھیلا تھا۔

انہوں نے پی ایس ایل میں آخری بار شرکت گزشتہ سال لاہور قلندرز کے ساتھ کی تھی۔

صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا اور ٹورنامنٹ میں 605 رنز بنائے۔

فرنچائز کا کہنا ہے کہ ہمیں 20ویں اسکواڈ کے رکن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

“صاحبزادہ فرحان کا پی ایس ایل کا سفر 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شروع ہوا جب وہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر فرنچائز میں شامل ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تجربہ کار فرحان کی ٹیم میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں