دبئی: پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 183 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام ہوگئی، مصباح الیون مخالف ٹیم کو 26 رنز سے شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا اکیسویاں میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا، زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی جبکہ یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق نے کی۔
پشاور زلمی کی دعوت پر پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو جے پی ڈومینی اور لک رونچی اوپننگ کے لیے میدان میں آئے، سیمی الیون کو اوپننگ کا آغاز اچھا تو نہ مل سکا البتہ ڈومینی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جس کے باعث زلمی نے پی ایس ایل کا دوسرا بڑا 182 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔
زلمی کی وکٹیں بالترتیب لک رونچی (27) 39-1 ، محمد حسین طلعت (29) 100-2 ، شاداب خان (0) 100-3 ، آصف علی (45) 171-4 ، فہیم اشرف (1) 18-5 پر گریں جبکہ ڈومینی 77 اور آصف علی 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے زلمی کے وہاب ریاض تین وکٹوں کے ساتھ باؤلرز کی فہرست میں اول نمبر پر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کے لیے کامران اکمل اور اینڈری فلیچر کو میدان میں بھیجا گیا، سیمی الیون کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا البتہ وہاب ریاض 33 رنز اور عمید آصف 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سمت پٹیل چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے سرفہرست باؤلر رہے جبکہ ظفر گوہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی کی وکٹیں گرنے کی ترتیب
کامران اکمل (22) 32-1 ، فلیچر (19) 53-2 ، دوائن اسمتھ (8) 53-3 ، خوش دل شاہ (8) 75-4، لیام ڈاسن (1) 76-5 ، ڈیرن سیمی (0) 76-6، حسن علی (15) 91-7 ، محمد حفیظ (13) 92-8 ، عمید آصف (25) 147-9 ،
پشاور زلمی اننگز خلاصہ
وہاب ریاض اور عمید آصف نے 55 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم انیسویں اوور میں عمید آصف بھی آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، مقررہ 20 اوورز میں زلمی کی ٹیم 156 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
Islamabad United won by 26 runs!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/uWeUMqbsAi#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/yRpo2x3Xiw
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
گیارہویں اوور میں زلمی کا ایک اور کھلاڑی پویلین لوٹا، ظفر اقبال نے اننگز کے بارہویں اوور میں کپتان سیمی اور ڈاوسن کو آؤٹ کیا، پندرہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز اسکور کیے۔
OUT! 11.5 Zafar Gohar to Darren Sammy
Watch ball by ball highlights at https://t.co/uWeUMqbsAi#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/oikz1ZMGBm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 11.3 Zafar Gohar to Liam Dawson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/jL4J21H0Ld
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
آٹھویں اوور میں زلمی کے دو کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین روانہ ہوئے، دس اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 69 تک پہنچا۔
OUT! 10.5 Shadab Khan to Khushdil Shah
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/emdVt3VssB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کے لیے کامران اکمل اور اینڈری فلیچر کو میدان میں بھیجا گیا، پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 41 تک پہنچا۔
اسلام آباد یونائیڈ اننگز خلاصہ
اوپنر ڈومینی نے اننگز کی آخری گیند تک شاندار بیٹنگ کی، انہوں نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 71 رنز اسکور کیے جبکہ آصف علی نے صرف 24 گیندوں پر چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، بیسویں اوور کی آخری بال پر فہیم اشرف رن آؤٹ ہوئے یوں ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
SIX! 17.2 Hasan Ali to Asif Ali
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/ubq0BjQuoq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 18.6 Wahab Riaz to Asif Ali
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/HdzpLj1iF0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 19.6 Umaid Asif to Jean-Paul Duminy (Faheem Ashraf run out)
Islamabad United have scored 182. Will Peshawar Zalmi chase it down?
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/YamRXguM1i
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
تیرہواں اور چودہواں اوور یونائیٹڈ کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ ان دو اوورز میں 2 کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، پندرہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 126 تک پہنچا۔
OUT! 12.6 Wahab Riaz to Hussain Talat
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/sxzsKzamjZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 13.2 Ibtisam Sheikh to JP Duminy (Shadab Khan run out)
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#PZvIU #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/aWt9zqbsOv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
مصباح الیون نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو دسویں اوور کے اختتام پر 78 تک پہنچایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جے پی ڈومینی اور لک رونچی نے کیا، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ نقصان کے 39 تک پہنچا۔
OUT! 4.5 Wahab Riaz to Luke Ronchi
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/AFbd6bQkAm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
پشاور زلمی نے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کیں، ویسلز کی جگہ کپتان کی واپسی ہوئی جبکہ خوش دل کو عماد اور ابتسام شیخ کو ثمین گل کی جگہ پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو تبدیلیاں کیں، صاحبزادہ کی جگہ ظفر اور فرحان کی جگہ گوہر کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔
اسکواڈ
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے، 4 میں فتح اور 2 میں مصباح الیون کو شکست کا سامنا رہا جبکہ سیمی الیون پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔