اشتہار

اسلام آباد زلزلہ : ہزاروں طلبہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اسلام آباد کی یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ ہاسٹلز میں پھنس گئے۔

شدید زلزلے کے جھٹکوں کے وقت اسلامک یونیورسٹی ہاسٹلز میں ٹرنسٹائل گیٹ نصب ہونے سے طلبہ باہر نہ نکل سکے،غیرملکی طلبہ کی کثیرتعداد بھی ہاسٹلز میں محصور ہوکر رہ گئی۔

بعد ازاں طلبہ نے ایمرجنسی میں باہر نکلنے کیلئے مجبوراً ٹرنسٹائل گیٹ توڑ دئیے، مشتعل طلباء نے زلزلے کے بعد یونیورسٹی میں شدید احتجاج کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرنسٹائل گیٹ کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے، ہزاروں طلبہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا اقدام قتل کے مترادف ہے۔

احتجاجی طلبہ نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ فی الفور ٹرنسٹائل گیٹ کو ہٹائے، ٹرنسٹائل گیٹ سے ایک وقت میں ایک ہی طالب علم گزر سکتا ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں