اسلام آباد: آرمی پبلک اسکول کے حملے سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ عمر نرے افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا، دی جی آئی ایس پی آر نے عمر نرے کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں عمرنرے کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی۔
Comd RSM called #COAS, confirmed death of terrorist Umar Narai alias Khalifa Umar,also alias Khalid Khurasani through drone strike in Afgn
— Gen(R) Asim Saleem Bajwa (@AsimBajwaISPR) July 13, 2016
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں موجود امریکی کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن نے رابطہ کیا اوربتایا کہ ایک ڈرون حملے میں عمرنرےہلاک ہوگیا ہے۔
عمرنرے عرف خلیفہ عمر، عرف خالد خراسانی کے نام سے جانا جاتا تھا ،آئی ایس پی آر کے مطابق عمر نرے اے پی ایس پشاور اورچارسدہ یونیورسٹی پرحملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر ہونے والے بہیمانہ حملے میں 132 معصوم بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوئے تھے۔