اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے تلاش کیا گیا، خفیہ اطلاع پر آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے کھمرنگ میں کی، خوارج کا گروہ افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی ناکام بنا کر 5 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کے کارنامے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں