راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان آپریشن، سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاردہشت گرد فورسزاورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے ان کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سےہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
آج ہی ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیاتھا، اس دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک کیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کے نام سے ہوئی تھی،آپریشن میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگئے تھے۔