پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا 23 مارچ انیس سو چالیس ہماری قومی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ کن موڑ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی دن ایک آزاد ریاست کے تصور کو حقیقت کا روپ ملا، آزاد وطن کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار ہوئی، ایمان، امید کی رہنمائی اور استقامت پر مبنی یہ دن قوم کےعزم کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اللہ کے فضل سے قوم جمہوریت کے سائے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، قوم اسلام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنےکیلئے ان پر عمل پیرا ہے، ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور عوام کی فلاح کیلئےکوشاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں، مسلح افواج کا وطن کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ اور آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ایک ذمہ داررکن کے طور پر کھڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں