اشتہار

لورالائی حملہ، ڈی آئی جی کمپلیکس کلیئر، تمام دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کو کلیئر کرالیا، آپریشن کےدوران تمام دہشت گرد مارے گئے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورالائی حملے کے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں‌ ہلاک کر دیا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے وقت 800 کے قریب امیدوار  پولیس میں بھرتی کے لئے موجود تھے، سیکیورٹی فورسز نے تمام امیدواروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا.

- Advertisement -

تین خود کش بمبار نے سہ پہر ڈی آئی جی کے  دفترمیں داخلےکی کوشش کی تھی، پولیس اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو روکا.

پولیس نے ایک خودکش بمبارکو ڈی آئی جی کمپلیکس کےداخلی مقام پرمارگرایا، دو خود کش بمباروں نے کمروں میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے.

مزید پڑھیں: لورالائی: ڈی آئی جی آفس پر دہشت گرد حملہ، 9 پولیس اہل کار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید اور 21 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 12 پولیس اہل کاراور 9 امیدوار شامل ہیں، زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرزکے ذریعےسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا.

یاد رہے کہ لورالائی میں حملے کا واقعہ  آج سہ پہر پیش آیا. اس بڑے حملے میں سیکیورٹی اہل کاروں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں