منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران 8 خوارج مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں خیفہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران موثر کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں وادی تیرہ میں جھڑپ ہوئی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور تیراہ میں کامیاب آپریشن اور 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخرہے اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں