جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

وادی رجگال، آپریشن خیبر-4، دہشت گردوں کا ٹھکانا تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وادی رجگال میں آپریشن خیبر-4 کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانے کو تباہ کرکے علاقہ کلیئر کروالیا گیا جہاں سرحد پارسے دہشت گرد آکر ٹھہرا کرتے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے مطابق وادی رجگال میں پاک فوج کا آپریشن خیبر-4 پورے جوش خروش سے جاری ہے اور آج ایک اہم کامیابی دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانے کو کلیئر کروانے کی صورت ملی اور بعد ازاں کورکمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری جانب ایف سی نے بلوچستان میں جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ژوب کےعلاقے کچمینہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نگرانی کرنے والا سہولت کارگرفتار، ٹھکانہ مسمار، آئی ای ڈیزاوردھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا۔

- Advertisement -

یادرہے ملک بھر میں فسادیوں کے خاتمے اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جب کہ وادی رجگال میں آپریشن خیبر-4 کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں