راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرز کی مدد سے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے باعث ان کے بھاگنے کے راستے مسدود کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق راستے مسدود ہونے کے بعد دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے دو جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اورسپاہی محمد قیصرشامل ہیں۔