منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ترجمان افواج پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے من گھڑت بیان پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا بھارتی آرمی چیف کا بے بنیاد، بھونڈا الزام ہے،  بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرارد دینا حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ب بھارتی آرمی چیف کے الزامات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے، پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر دہشتگردی کی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیے گئے ہیں،کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر ظلم، نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری سمیت سب پر عیاں ہیں، بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم وستم کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات سے بھارتی فوج کی سیاسی معاملات میں گہری مداخلت واضح ہے، دنیا بھارتی قیادت کے مسلم کش ہندوتوا نظریات سے بخوبی واقف ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں