راولپنڈی : خالقِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نغمہ جاری کیا ہے۔
پاکستان ایک طویل جدو جہد، ، بے پناہ قربانیوں اور قائد کی مدبرانہ قیادت کا تحفہ ہے جس نے کرہ ارض پر وہ سرزمین پاک دی جس میں ہم اپنی تمام تر اسلامی عبادات اور رسومات کی آزادانہ ادائیگی کرپاتے ہیں۔
آزادی کی قدر انہیں ہی ہوتی ہے جنہوں نے غلامی کا دکھ جھیلا ہو اور برصغیر کے مسلمانوں نے تو دہری غلامی دیکھی، ایک طرف قابض برطانوی سامراج تھا تو دوسری طرف اکثریت رکھنے والے جنونی ہندو، جن کے باعث مسلمانوں کو نہ تو مذہبی آزادی حاصل تھی اور نہ ہی عزت و آبرو اور نہ جان و مال محفوظ تھیں۔
قائد اعظم نے بے حال اور پسے ہوئے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور برطانیہ کی غلامی سے ہی نہیں بلکہ ہندو بنییے کے چنگل سے آزادی دلائی۔
آئی ایس پی آر نے عظیم کے قائد کے جنم دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ملی نغمہ ریلیز کیا ہے جس میں جدو جہد آزادی پاکستان اور ہجرت جیسے کرب ناک مناظر کی عکاسی کی گئی ہے۔
اس نغمے کو لکھا ہے کہ پروفیسر احمد رفیق اکبر نے جب کہ گلوکار اور موسیقار صابر علی ہیں جنہوں مدھر دھنوں اور سندر آواز سے ملی نغمے کو زندگی بخش دی ہے۔