راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پربننے والے نغمے ’بڑا دشمن بنا پھرتاہے‘ کا سیکوئل جاری کردیا ہے۔
آئی ایس پی آرنے یہ نیا نغمہ آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے اندوہناک حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری کیا ہے جس کا عنوان ’مجھے دشمن کے بچوں کوپڑھانا ہے‘ رکھا گیا ہے۔
اس نئے نغمے کامرکزی خیال یوں ہے کہ آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنے والوں سے بدلہ لینے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ دشمن کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔
مجھے دشمن کے بچوں کوپڑھانا ہے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ سال 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر بربریت سے بھرپورحملہ کیا تھا جس میں 132 بچوں سمیت کل 152 افراد شہید ہوئے تھے۔
حملے کے بعد پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کو بھرپورطریقےسے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ 18 ماہ سے جاری اس آپریشن میں 3400 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔
A glimpse of some of Weapons,ammunition,explosive and communication equipment recovered during Op Z-e-A pic.twitter.com/6D64feIfmS
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) December 12, 2015
بڑا دشمن بنا پھرتا ہے آج بھی ملک میں سنے جانے والے نغموں میں مقبول ترین نغمہ ہے۔