اشتہار

آرمی چیف سے امریکی سفیر اور اردن فضائیہ کے کمانڈر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور برادر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا اعادہ کرتے رہیں گے.

ان کا خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آج جنرل ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفیر اور اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے ہونے والی الگ الگ ملاقات میں کہی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں پیدا ہونے والے سیکیورٹی صورت حال اور معاملات پر گفت و شنید کی گئی.

- Advertisement -

قبل ازیں آج اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد بھی جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ عسکری تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا.

اس موقع پر اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار اور کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں