پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اسرائیل غزہ پر زمینی حملے مؤخر کرنے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے میں تاخیر کی امریکی درخواست قبول کر لی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نےغزہ پرحملےکوفی الحال مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

اسرائیل نے امریکا کے سامنے خطے میں میزائل ڈیفنس سسٹم لگانےکی شرط رکھی ہے۔

- Advertisement -

اخبار کے مطابق پینٹاگون خطے میں 11 فضائی دفاعی نظام لگانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا سعودی عرب، عراق، شامل اور یواےای میں امریکی فوج تعینات کرے گا۔

اتوار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تو واشنگٹن جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اگر امریکی اہلکار ایسی کسی بھی مسلح کاروائی کا نشانہ بنے۔ .

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کا مؤثر طریقے سے دفاع کرسکیں اور اگر ضرورت پڑی تو فیصلہ کن جواب دے سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دو طیارہ بردار جنگی جہازوں سمیت اضافی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں