اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی گلوکارہ دلال ابو امنہ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلال ابو امنہ اسرائیلی شہری ہیں جنہیں ناصرت میں ان کے گھر سے پیر کی شب گرفتار کیا گیا۔
گلوکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے دلال ابو امنہ سے پوچھ گچھ کی تاہم ان کی حراست میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ناصرت میں پیدا ہونے والی دلال ابو امنہ نیورو سائنسدان ہیں اور فلسطین کے بارے میں گانوں کیلیے امشہور ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔
دلال ابو امنہ انسٹاگرام پر کافی متحریک رہتی ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل ایک پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’اے رب، تیرا کرم اور رحمت نصیب فرما۔‘