اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

لبنان: اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما صالح العروری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما صالح العروری شہید ہو گئے۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں صالح العروری شہید ہوئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

حماس کے مطابق صالح العروری کے علاوہ قسام بریگیڈ کے دو کمانڈرز بھی شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صالح العروری کون تھے؟

صالح العروری کا شمار حماس کے بانی ارکان میں ہوتا تھا جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گئے طاقتور حملے کی قیادت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں