جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صالح العروری کون تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

العروری حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ اور فلسطینی گروپ کے مسلح ونگ، قسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1966 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں پیدا ہوئے۔

وہ 15 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد طویل عرصے سے لبنان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ حالیہ ہفتوں میں، انہوں نے غزہ کی جنگ میں حماس اور اس کی حکمت عملی کے ترجمان کے طور پر کام کیا۔

گزشتہ ماہ انہوں نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ حماس غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم کرنے سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات نہیں کرے گی۔

لبنان: اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما صالح العروری شہید

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مزاحمت تمام فوجی منظرناموں کے لیے تیار ہے ہیں مزاحمت کے لیے کوئی خوف یا فکر نہیں ہے اس میں فتح ملے گی۔

اکتوبر میں اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے قریب ان کے گھر کو مسمار کر دیا۔

امریکی حکومت نے انہیں 2015 میں "عالمی دہشت گرد” کے طور پر نامزد کیا تھا اور اس کے بارے میں معلومات دینے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

اسرائیل اور حماس نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں صالح العروری شہید ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں