اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملے، 5 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ میں گھر پر بمباری کی، جس کے باعث چھ ماہ کے بچے سمیت والدہ بھی شہید ہوگئیں، جنوبی غزہ میں رہائشی عمارت اور نصیرات میں مہاجرین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح کے گھروں پر ڈرون حملے کئے گئے، اسرائیلی ٹینک خان یونس تک پہنچ گئے، بیت لاحیہ میں فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

مصر نے جنگ بندی کیلئے نیا منصوبہ حماس اور اسرائیل کو پیش کردیا، جس کے مطابق پانچ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے عارضی جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی بندش کھولی جائے گی۔

دوسری جانب حزب اللہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے۔

وادی بیکا میں حزب اللہ کے ایک عہدیدار حسین النمر نے لبنانی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نومبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے نمٹے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق النمر نے کہا ہے کہ ہم حکمت کے تحت اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں، نہ کہ کمزوری کی پوزیشن سے۔

پچھلے ہفتے، اسرائیل نے لبنان بھر میں درجنوں فضائی حملے کیے جس میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے۔

اسرائیلی سرحدی شہر میٹولا کی طرف راکٹ داغے گئے تھے جس پر حزب اللہ نے راکٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

امریکا کی یمن میں حوثیوں کے 17 مقامات پر شدید بمباری

النمر نے کہا کہ ”راکٹوں کے مشتبہ حملے نے اسرائیلی دشمن کو لبنان پر حملہ کرنے کا بہانہ فراہم کیا، حالانکہ اسے کسی ’بہانے‘ کی ضرورت نہ بھی ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter