جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے سے صاف کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے کارکن کی اسرائیلی بمباری سے ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی بمباری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ایک کارکن کی ہلاکت کے علاوہ پانچ دیگر کارکن زخمی ہو گئے تھے۔

منگل کے روزسے غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت پر یہ پہلا حملہ ہے۔ اسرائیل نے یہ نئی جنگی جارحیت 19 جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے خلاف شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک کارکن ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہلاک اور زخمی ہونے والے کارکن فلسطین سے تعلق نہیں رکھتے، جنہیں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بمباری کر کے نشانہ بنایا۔

جس وقت اسرائیلی فوج نے بمباری کی اس وقت اقوام متحدہ کے یہ کارکن اپنے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے، زخمیوں کو بعدازں الاقصیٰ شہداء اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج غزہ پر دوبارہ بمباری میں مزید 37 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف ایک اور عدالتی فیصلہ

اسرائیلی فوج نے منگل سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جو زمینی حملوں تک دراز ہو گیا ہے۔ صہیونی فوج نے وسطی اور جنوبی حصوں پر دوبارہ زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں