اشتہار

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کا الزام لگا کر فلسطینی اتھارٹی کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو خط لکھا ہے جس میں ادائیگی نہ کرنے کا بتایا ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اس ماہ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

فلسطینی اتھارٹی کا ٹیکس اسرائیلی حکومت وصول کرتی ہے اور جمع شدہ ٹیکس سے پانی، بجلی اور دیگر خدمات کے پیسے کاٹ کر فلسطینی اتھارٹی کو ادائیگی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیے نے حماس کے حق میں بیان دیا تھا اور خبردار کیا تھاکہ اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک حماس ختم کر دے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہید بچوں کی تعداد ساڑھے 3ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے باعث ساڑھے 3 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، 1000ہزار سے زائد بچوں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظمیم‘سیو دی چلڈرن’کے مطابق صرف 24 روز میں مرنے والے غزہ کے بچوں کی تعداد گزشتہ 4 سال میں دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں میں ہلاک بچوں سے کہیں زیادہ ہے۔

غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بمباری سے اب تک 32 طبی مراکز غیر فعال اور 25 ایمبولینس ناکارہ ہوچکی ہیں۔ غزہ کے واحد کینسر اسپتال کے قریب بھی بمباری کی گئی، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے طبی عملے کے 124 ارکان شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں