اشتہار

اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے: نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پاؤلا گیویرا بیٹنکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پاؤلا گیویرا بیٹنکر نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی پاؤلا گیویرا بیٹنکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلاء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جگہ جگہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی حملے اس جانب اشارہ ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈ کوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جبکہ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی گئی۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطین کی خاتون سیاستدان خالدہ جرار کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں