جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

اسرائیل نے 2024 میں ’’85‘‘ صحافیوں کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

 2024 دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے 30 سالوں میں سب سے بدترین اور ہلاکت خیز سال رہا اسرائیل صحافیوں کو مارنے میں سر فہرست ملک رہا۔

عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی سال 2024 میں صحافیوں کی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ہلاکتوں پر سنسنی خیز رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزرے سال میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 124 صحافی ہلاک کیے گئے۔ یہ تعداد گزشتہ تین دہائیوں میں کسی ایک برس میں صحافیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے سب سے زیادہ ہے اور ان میں بھی ایک تہائی سے زائد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 18 ممالک میں 124 صحافی کو ہلاک کیا گیا۔ ان میں سے 85 صحافیوں کو غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنایا۔

گزشتہ برس صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا اور 24 صحافی ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے۔

صحافیوں کی ٹارگیٹ کلنگ میں بھی اسرائیل کی بربریت سب سے زیادہ رہی اور اس نے 10 صحافیوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا جب کہ مزید 20 صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل صحافیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات اور احتساب کی کوششوں کو بھی روکتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں 102 اور 2022 میں 60 صحافی اور میڈیا ورکرز دنیا بھر میں ہلاک کیے گئے تھے۔

اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات ملتوی کر دیئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں