امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس رفح کے شہریوں کے تحفظ کے لیے ‘قابل اعتماد منصوبے’ کا فقدان ہے۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 3500 بموں کی ترسیل روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو جنوبی شہر رفح میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں اسرائیل کے پاس پناہ گزین 1.4 ملین شہریوں کے تحفظ کے لیے "قابل اعتماد منصوبہ” کا فقدان ہے۔
اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور 2,000 پاؤنڈ (900 کلوگرام) اور 500 پاؤنڈ (225 کلوگرام) بموں کی کھیپ امریکی ہتھیاروں کا واحد پیکج تھا جسے روکا گیا تھا۔
بلنکن نے کہا کہ بائیڈن نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر وہ "رفح میں اس بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کرتا ہے، تو پھر کچھ ایسے نظام موجود ہیں جو ہم اس آپریشن کے لیے سپورٹ اور سپلائی نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے استعمال کے طریقے کے بارے میں حقیقی خدشات ہیں اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک واضح اور قابل اعتبار منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے، جو ہم نے نہیں دیکھا۔