پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اسرائیل حواس باختہ، جنگ لڑنے سے انکار پر اپنے ہی شہری کو سزا دے ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

جنگی جنون کا شکار صہیونی ریاست اسرائیل اتنی حواس باختہ ہو چکی ہے کہ جنگ لڑنے سے انکار پر اپنے ہی ایک شہری کو سزا دے ڈالی۔

غاصب اسرائیل غزہ پر مسلسل تین ماہ سے بمباری جاری رکھے ہوئے ہے ساتھ ہی زمینی حملے بھی جاری ہیں۔ اس عرصے میں ظلم وستم کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ 20 ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب ک 50 ہزار سے زائد زخمی اور ہزاروں ہی لاپتہ ہیں جب کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کو حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی محاذوں پر صہیونی فوج کو پسپائی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ناکامی نے اسرائیل کو اتنا حواس باختہ کر دیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار کرنے اپنے 18 سالہ شہری کو سزائے قید دیتے ہوئے فوجی جیل میں بند کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے 18 سالہ رہائشی اسرائیلی نوجوان نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکارکر دیا تھا جس کے پاداش میں اسرائیلی فوجی عدالت نے نوجوان کو 30 روز قیدکی سزا سنائی اور اب وہ فوجی جیل میں قید ہے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کی سزا میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سزا پانے والے نوجوان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں کہ تشدد بڑھانے سے سلامتی آئے گی، غزہ میں لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی یرغمالی رہا ہوئے جب کہ فوجی آپریشن ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا۔ میں بدلے کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں