یروشلم : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی شمالی غزہ میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے بدھ کے روز غزہ کے شمالی حصّے میں رہائشی آبادی کو شدید فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں علیٰ الصبح 4 بجے بم گرائے گئے تھے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ناجی الزعانین کے نام سے ہوئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوان کی عمر 25 برس تھی
دوسری جانب صیہونی ریاست کی درندہ صفت فورسز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج کی جانے والی فضائی بمباری میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے فلسطین پر غزہ اے فائر کیے جانے والے میزائلوں کے جواب میں بمباری کی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ رات فلسطینی حدود سے متعدد راکٹ داغے گئے تھے جس نے بئرسبع کے لیے علاقے کو متاثر کیا تھا۔
اسرائیلی فورسز کے ترجمان مقبوضہ غزہ میں کی جانے والی فضائیہ بمباری کی ذمہ دار فلسطینی مزاحمتی تنظیم’حماس‘ ہے۔