جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیل کا شام پر راکٹ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے شام کی جنوبی سرحدوں پر بشار الاسد فورسز کے فضائی دفاعی نظاموں والے علاقے کے متعدد مقامات پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

شامی خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق رات 2 بج کر 55 منٹ پر ملک کے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز نے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے شمال سے شام کے جنوبی علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظاموں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملے کے باعث مادّی نقصان ہوا ہے جبکہ اسرائیلی حکام کا حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔

ایرانی سینئر کمانڈر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں، میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں۔

ایران اسرائیل کشیدگی، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان سامنے آگیا؟

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں اہداف پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں