بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

فلسطینیوں کے حق میں چین کے بیان پر اسرائیل بھڑک اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کو مسلح جدوجہد کا حق کا بیان دینے پر چین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے آئی سی جے میں "چینی قانونی مشیر کے بدقسمتی سے بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس کے مطابق مسلح جدوجہد فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حصہ ہے اور آزادی کے حصول کے لیے ایک جائز ہتھیار ہے۔

لیور ہیات نے کہا کہ جنگ کے قوانین عام شہریوں کے خلاف منظم اور ٹارگٹڈ حملے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں، چینی بیان کو حماس کے 7 اکتوبر کو ہونے والے قاتلانہ دہشت گردانہ حملے کی حمایت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

حیات کا کہنا تھا کہ چین کو خود سے پوچھنا چاہیے کہ دہشت گرد تنظیم حماس نے آئی سی جے میں اپنے قانونی مشیر کے الفاظ کا خیر مقدم کیوں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں