بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران بھی تنقید پر مجبور ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کے علاقے رفح میں ایک دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، جب کہ 2 مزید فوجی ٹینک واقعے میں ہلاک ہو گئے۔

فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر اسرائیلی میڈیا نے سرخیوں میں چھاپی ہے، اور میڈیا میں اس واقعے کی زبردست کوریج کی جا رہی ہے، جب کہ ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کی خبروں کی بھی اتنی کوریج نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

الجزیرہ نے لکھا ہے کہ یہ اسرائیلیوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ غزہ کی جنگ کتنی خطرناک ہے، اسرائیلی فوج نے بھی اس حملے کو کئی ماہ بعد مہلک ترین حملہ قرار دیا ہے، جنوری میں غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک ہی حملے میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں اچانک جنگ میں ’وقفے‘ کا اعلان، نیتن یاہو بے خبر

ادھر اسرائیل کے اندر بھی تنقیدی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، ریٹائرڈ جنرل اور ریٹائرڈ فوجی افسران شکایت کر رہے ہیں کہ غزہ میں بہت زیادہ فوجی مارے جا رہے ہیں کیوں کہ حکومت کے پاس جنگ کے بعد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

جس علاقے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، اس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہاں سے حماس کے جنگجوؤں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، تاہم حماس کی کارروائی نے اسرائیلیوں کی خوش فہمی مٹا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے واقعے کی تفصیل جاری نہیں کی، محض اتنا بتایا ہے کہ فوجی ایک دھماکے میں مارے گئے، ان اموات کی وجہ سے اب امکان ہے کہ جنگ بندی کے مطالبات زور پکڑیں گے اور عوام میں غم غصہ بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں