اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسرائیل نے حماس کی سُرنگوں میں پانی بہانا شروع کر دیا، تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث 18 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی ظلم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں موجود حماس کی سرنگوں میں سمندری پانی بہانا شروع کر دیا ہے۔ تاکہ چھپے ہوئے حماس کے جنگجوؤں کو گرفت میں لیا جاسکے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کی سرنگوں کو پانی سے بھرنے کا سلسلہ تقریباً دو ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا، امریکی عہدیداروں نے اسرائیلی اقدام کی تصدیق کی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اپنی اس حکمت عملی کے مؤثر ہونے کا اندازہ لگانے کے پیش نظر فی الحال محدود مقدار میں سمندری پانی سرنگوں میں بہائے گا۔

اسرائیلی فوج نے ان میڈیا رپورٹس پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی رابطہ کرنے پر وزارت دفاع کے ترجمان نے اس حوالے سے کچھ بتایا۔

بائیڈن انتظامیہ کے چند عہدیداروں کے مطابق اس اقدم سے سرنگوں کو نقصان پہنچے گا جہاں اسرائیل کے خیال میں حماس نے یرغمالیوں اور جنگجوؤں سمیت اسلحہ بھی چھپا رکھا ہے۔اس اقدام سے سمندری پانی غزہ میں تازہ پانی کی فراہمی کو خطرے میں ڈال دے گا۔

دوسری جانب فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صہیونی فورسز کی درندگی جاری ہے، بمباری میں خونی اسرائیل نے مزید 207 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جس کے بعد مجموعی طور پر شہداد کی تعداد 18 ہزار 412 ہو گئی ہے۔

’اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کا اسکول دھماکے سے اُڑا دیا‘

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ برقرار ہے، عالمی سطح پر فوری جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود نیتن یاہو کی حکومت میں اسرائیل کی جانب سے امریکی پشت پناہی میں درندگی کا بھرپور مظاہرہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں