ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

امداد، بجلی اور پانی بند کر کے اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے اہل غزہ کی امداد، بجلی اور پانی بند کر کے محصور شہریوں پر حملے تیز کر دیے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نےغزہ پر مزید حملے شروع کر دیئے ہیں۔ غزہ سٹی اور بیت لاہیا میں اسرائیلی حملوں میں 2 بچےشہید ہو گئے جب کہ غزہ شہر کے جنوبی علاقے زیتون محلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل 150 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ غزہ پٹی میں تمام امداد پر اسرائیل کی ناکہ بندی 13ویں دن میں داخل ہو گئی۔

اقوام متحدہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں خواتین صحت کی سہولتوں کو منظم طریقے سے تباہ کیا اسرائیل نے غزہ میں جنسی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا، اسرائیلی نےحکمت عملی کے طور پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی۔

اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 48 ہزار 524 ہو گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 1لاکھ 11ہزار 955 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں