بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی، غزہ جانیوالا امدادی سامان روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

غاصب اسرائیل نے انسانیت پر ظلم کی انتہا کر دی اور سرحد پر کھڑے امدادی سامان کو غزہ جانے سے روک دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک جانب غاصب صہیونی ریاست کے مظلوم فلسطینیوں پر غزہ میں فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کے اسپتالوں کے عملے کو بھی اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تاہم اسرائیل نے اب غزہ کی سرحد پر تباہ شدہ شہر میں جانے والی امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے سے جبری طور پر روک کر انسانیت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ کراسنگ پوائنٹ پر امدادی ٹرک کی قطاریں لگی ہیں جنہیں اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے امدادی اداروں کا کہنا ہے مصر سے غزہ میں داخل ہونے کیلیے رفاہ کراسنگ پر امدادی سامان سے لدی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں کیونکہ اسرائیلی حکام انہیں غزہ میں اجازت نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے سے غزہ کا پانی بند کر رکھا ہے جب کہ بجلی اور ایندھن سمیت دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی بند کر رکھی ہے۔

اسرائیلی بربریت جاری، فسلطینی شہداد کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کا یہ بیان بھی صہیونی ریاست کے آئندہ عزائم کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔ حماس کے حملوں میں دو سو چھیاسی اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں