دہشتگرد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف عالمی عدالت انصاف (ّئی سی سی) میں اپیل دائر کی جائے گی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کو بتایا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ میں نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اپیل داخل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے کہ وہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جاری وارنٹ کو معطل کرے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے دی ہیگ میں آئی سی سی کے اختیار اور گرفتاری کے وارنٹ کی قانونی حیثیت سے انکار کیا ہے۔
اس نے کہا کہ اسرائیل نے آج آئی سی سی کو ایک نوٹس جمع کروایا جس میں عدالت میں اپیل کرنے کے اپنے ارادے کے ساتھ گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد میں تاخیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 22 نومبر کو عالمی فوجداری عدالت نے غزہ جنگ سے متعلق جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم، سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس رہنما محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے مئی میں وارنٹ گرفتاری کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کو غزہ میں بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا باعث بننے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مجرمانہ ذمہ داری پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ہیں۔
وارنٹ گرفتاری پر ردعمل میں وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا نیتن یاہو اور وزیر دفاع گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرنے کیلیے پراسیکیوٹر کی جلدی اور اس فیصلے کا باعث بننے والی پریشان کن عمل کی غلطیوں سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔