اشتہار

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیل کی بمباری، مزید 215 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مزید215 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں سے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ 65 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا ال امل اور ناصر اسپتالوں کا محاصرہ نویں روز میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ اسپتالوں میں طبی سہولیات اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسرائیلی فوج پر جوابی حملہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کاروں نے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر کو تباہ کردیا۔ جبکہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے، امریکی وزیر دفاع

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تل ابیب سمیت دیگر اسرائیلی شہروں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجی اڈوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں