تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسرائیلی مظالم؛ پاکستان، ترکی، فلسطین، سوڈان کا یواین جانے کا فیصلہ

فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور مظالم کے خلاف پاکستان، ترکی، فلسطین اور سوڈان نے ‏مل کر اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ‏ترکی روانہ ہوں گا وہاں ترک وزیرخارجہ سےتبادلہ خیال ہوگا، فلسطینی وزیرخارجہ اور سوڈان کے ‏وزیرخارجہ بھی ترکی آئیں گے جہاں سے ہم 4ممالک کے وزرائےخارجہ نیویارک جائیں گے اور اقوام ‏متحدہ دفتر سے جنرل اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہوتے ہیں ‏لیکن وہاں کے عوام خاموش نہیں، لندن کی سڑکوں پر اسرائیل مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا، ‏فرانس کی حکومت نے پابندی لگائی لیکن وہاں کی عوام نےاحتجاج کیا جرمنی میں بھی اسرائیل ‏کیخلاف احتجاج ہوا، امیدکرتا ہوں یورپی یونین میں انسانیت کے علمبردار ممالک آوازبلند کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ سےکل رات بات ہوئی، امریکاکااسرائیل سےتعلق کسی سے ‏پوشیدہ نہیں اگر اسرائیل پر کوئی ہاوی ہوسکتا ہے تو وہ امریکا ہے، امریکی وزیرخارجہ سےافغانستان ‏کی صورتحال پر بات کی جب کہ فلسطین کے مسئلےکو بھی سامنےرکھا، امریکی حکام کے ساتھ ‏کل فلسطین کامسئلہ زیربحث لایاہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قبلہ اول کوئی معمولی زمین کا ٹکڑا نہیں ہے، قبلہ اول پر یلغار اسلام پر ‏حملہ ہے قائداعظم نے جو مؤقف اپنایا تھا الحمداللہ پاکستان اس پرآج بھی قائم ہے، مسئلہ فلسطین ‏ہو یا مسئلہ کشمیرپرقائدکےمؤقف کو اپنا کر چلیں گے اور قوم سےوعدہ ہےمسئلہ فلسطین اورمسئلہ ‏کشمیر سے متعلق پالیسی پرکوئی آنچ نہیں آئےگی۔

Comments

- Advertisement -