جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی غزہ سے منتقلی کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کیلیے فوج کو منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق کاٹز نے بتایا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو زمینی، سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے غزہ کی پٹی سے نکلنے کا منصوبہ تیار کرے۔

کاٹز نے فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو نہ صرف سراہا بلکہ ’جرات مندانہ منصوبہ‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’آپ پوری دنیا پر حکم چلا سکتے ہیں، سوائے غزہ کے‘‘ فلسطینی بچی کا ٹرمپ کو کرارا جواب

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ 15 ماہ طویل جنگ کے دوران غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس سے ہر طرف تباہی پھیلی۔

فلسطینی حکام نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں غزہ پر امریکی قبضہ، 20 لاکھ فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں منتقل ہونے پر مجبور کرنا اور پھر علاقے کی تعمیر نو کرنا شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی غزہ کو دوبارہ تعمیر ہونے تک چھوڑ دیں اور پھر واپس آ سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع تجویز کو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ زبردستی نقل مکانی نسلی تطہیر کے مترادف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں