منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

قابض اسرائیلی فوج کی سرحد کے اُس پار شامی علاقے میں گولہ باری

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : قابض اسرائیلی فوج نے شام کے حدود میں وادی گولان میں گولہ باری کر کے زیر تعمیر عمارت کو تباہ کرنے کی کوشش کی بعد از ازاں شامی فوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے.

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کی جانب سے شام اور اسرائیل کے درمیان متنازعہ علاقے وادی گولان میں متعدد گولے داغے گئے جس میں ایک زیر تعمیر عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.

اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم اس کے بعد شام کے تازہ دم دستے بھی مستعد ہوگئے ہیں جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کی صورت حال ہے.

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام کی فوج نے سرحد کی دوسری جانب 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک عمارت کی تعمیر کررہی تھی جس کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی تھی جب کہ معاہدے کے تحت ایسی تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے.

خیال رہے اس متنازعہ علاقے میں چند روز قبل ہونے والے خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اُڑا دی تھی جس میں نو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں