جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج نے قبریں کھود کر شہید فلسطینیوں کے جسد خاکی نکال لیے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں جنگی جرائم کی مرتکب اسرائیلی فوج نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے قبروں سے شہدا کی لاشیں نکال لیں۔

قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر سے 100 سے زائد لاشیں نکال کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیں۔

صہیونی فوج نے بلڈوزر کے ذریعے کھود کر شہیدوں کے جسد خاکی نکالے۔ شہید فلسطینیوں کو الشفا اسپتال کے احاطے میں اجتماعی طور پر دفنایا گیا تھا۔ بڑی تعداد میں لاشوں کی وجہ سے انتظامیہ نے اجتماعی تدفین کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

الشفا اسپتال کو چاروں اطراف سے اسرائیلی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں متعدد زیرِ علاج مریض و نوزائید بچے انتقال کر چکے ہیں۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسپتال کے نیچے سرنگیں بنا رکھی ہیں، لیکن اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلیے ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔

اس نے تازہ کارروائی میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے الفخورہ اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی جہاں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 کے قریب افراد شہید ہو گئے۔

حماس کا ردعمل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو الفخورہ اسکول، بچوں اور شہریوں پر حملوں کا حساب دینا پڑے گا، اسرائیل کا دعویٰ ہے غزہ پٹی کے جنوبی علاقے محفوظ ہیں لیکن اسکول پر حملہ ثابت کرتا ہے اسرائیل سے کوئی علاقہ محفوظ نہیں۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے شمال اور جنوب میں کوئی فرق نہیں رکھتا، اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج بمباری سے قتل عام کیا، اسکول خان یونس میں واقع ہے جسے اسرائیل محفوظ کہتا ہے، اسرائیل غزہ کے پورے شمالی حصے کو خالی کرنا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں