پیر, جون 24, 2024
اشتہار

اسرائیلی فورسز کی عیدالاضحیٰ پر بھی فلسطینیوں پر بمباری، مزید 28 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی صہیونی فورسز کی بمباری نہ رک سکی اور غاصب ریاست کی فوج نے تین گھروں پر بمباری کر کے 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے غاصب صہیونی ریاست کے مظالم کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی نہ تھم سکا اور اسرائیلی فورسز نے رفح میں مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

آج عید کے روز اسرائیلی فورسز نے تین گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے، دوسری جانب حماس کے حملے میں 8 اسرائیلی فوج بھی مارے گئے۔

- Advertisement -

اسرائیلی حکام نے بھی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

دریں اثنا ایک جانب وحشیانہ بمباری تو دوسری جانب امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کیے جانے کے باعث غزہ میں شدید غذائی قلت سے وہاں کے باسیوں کی زندگی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور فاقہ کشی بھی غزہ والوں کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں بمباری میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کا شکار 50 ہزار بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی زخمی اور لاپتہ ہیں۔

نہ گوشت، نہ قربانی۔۔۔ اسرائیل نے فلسطینیوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں

دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غم وغصے کا لاوا پکنے لگا ہے اور کئی یورپی ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں